August 6, 2025 10:03 AM | PM-KARTAVYA BHAVAN

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، مشترکہ سینٹرل سیکریٹیریٹ عمارت ”کرتویہ بھون سوئم“ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر ”کرتویہ بھون سوئم“ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر  جناب مودی ایک عوامی پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔ کرتویہ بھون سوئم سینٹرل وِستا کی وسیع تر کایا پلٹ کا حصہ ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ آئندہ قائم ہونے والی اُن کئی مشترکہ سینٹرل سکریٹیریٹ عمارتوں میں پہلی عمارت ہے، جن کا مقصد انتظامی عمل کو مربوط بنانا اور مستحکم حکمرانی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

کرتویہ بھون3-  دو Basements اور سات منزل پر پھیلا ہوا تقریباً ایک اعشاریہ پانچ لاکھ مربع میٹر کا ایک جدید آفس کمپلکس ہوگا۔ اس میں اہم وزارتیں ہوں گی جن میں داخلہ، وزارت خارجہ، دیہی ترقی، MSME، DOPT، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر شامل ہیں۔ اس سے پائیداری آئے گی اور بجلی کی بچت اور ری سائیکلنگ سہولیات کے نتیجے میں 30 فیصد بجلی کی بچت ہوگی اور سالانہ پانچ لاکھ سے زیادہ یونٹ بجلی بھی پیدا ہوگی۔ نئی عمارت جدید حکمرانی کی ایک نظیر پیش کریگی جس میں آئی ٹی سے آراستہ اور کام کی محفوظ جگہ، آئی ڈی کارڈ پر مبنی Access Control، مربوط الیکٹرانک سرویلانس اور ایک مرکزی کمان سسٹم ہوگا۔ اس میں Double Glazed Facades، چھت پر لگے سولر، سولر واٹر ہیٹر، جدید ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشنگ سسٹم، اورپانی کو محفوظ کرنے سے پائیداری آئے گی۔

اس سہولت سے فضلے کے بالکل خارج نہ ہونے سے متعلق بندوبست، عمارت کے اندر ہی ٹھوس فضلے کی پروسیسنگ، الیکٹرنک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے اسٹیشن اور ری سائیکل شدہ تعمیراتی میٹریل کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے پائیداری بھی آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔