وزیراعظم نریندر مودی اور فلپینس کے صدر Ferdinand Romualdeez Marcos جونیئر کے درمیان آج نئی دلّی میں وفد سطح کی بات چیت ہوگی۔ جناب Marcos بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت دوطرفہ شراکت داری کو نمایاں طور پر وسعت دے گی۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Adarsh
دوطرفہ بات چیت کے دوران بھارت اور فلپینس تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سکیورٹی، بحری تعاون اور زراعت، حفظان صحت، دواسازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور فلپینس کے صدر Ferdinand Marcos کی موجودگی میں کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ بھارت اور فلپینس کے درمیان اقتصادی تعاون، باہمی تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔ 2023-24 میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت ساڑھے تین اَرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ حالیہ برسوں میں بھارت اور فلپینس کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور بحری تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فلپینس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، حفظان صحت، دوا سازی، ٹیکسٹائل، بنیادی ڈھانچہ، کیمیکلز، آٹو موبائل اور زراعت جیسے متعدد شعبوں میں کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کی موجودگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
آدرش کمار کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……