ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 10:20 AM | PM Maritime Week

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج ممبئی میں میری ٹائم لیڈروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور گلوبل میری ٹائم CEO فورم کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی India Maritime Week 2025 میں شرکت کے لیے آج ممبئی جائیں گے۔ 85 سے زیادہ ممالک اور ایک لاکھ مندوبین کے علاوہ 500 نمائش کار، انڈیا میری ٹائم وِیک میں شرکت کر رہے ہیں۔

ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 میں میری ٹائم لیڈروں کی کانکلیو سے خطاب کریں گے، جو NESCO ایگزیبیشن سینٹر میں جاری ہے۔ جناب مودی آج شام عالمی میری ٹائم CEO فورم کی صدارت کریں گے۔ 5 روزہ IMW 2025 جو پیر کو شروع ہوئی تھی، میں پالیسی ساز، مفکرین اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے، آلودگی سے پاک توانائی اور دفاع سے متعلق جہاز سازی کے بحری ماہرین تبادلہئ خیال کریں گے۔ بھارت نے میری ٹائم وِیک 2025 میں ٹکنالوجی، اختراع اور پائیداری پر مبنی سمندری معیشت کے تئیں ملک کے عزم کو دوہرایا ہے۔

سربراہ کانفرنس کے حصے طور پر گرین میری ٹائم، زمینی بحری گزر گاہوں، بحری تحفظ اور سلامتی، عملے اور مسافروں کی مالی حالت اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط کرنے سے متعلق بہت سے اجلاس ہوں گے۔