December 20, 2025 10:21 AM | PM-WEST BENGAL

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے نادیہ ضلعے میں تین ہزار دو سو کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال جائیں گے وہ اپنے دورے میں نادیہ ضلعے کے راناگھاٹ علاقے میں قومی شاہراہ سے متعلق دو پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں کی مالیت تقریباً 3 ہزار 200 کروڑ روپے ہے۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلعے میں قومی شاہراہ نمبر34 کے باراج گُلی – کرشنا نگر سیکشن کی 46  اعشاریہ سات کلومیٹر طویل سڑک کو چار لین میں بدلنے کے کام کا افتتاح کریں گے۔ وہ ریاست کے شمالی 24پرگنہ ضلعے میں قومی شاہراہ کے 17 اعشاریہ چھ کلومیٹر طویل بارا سَت- باراج گُلی کو چار لین میں تبدیل کرنے کے کام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

اِن پروجیکٹوں سے کولکتہ اور سِلی گُڑی کے درمیان ایک اہم رابطہ قائم ہوگا، جس سے اِس سفر میں تقریباً دو گھنٹے کی کمی آجائے گی۔

اِن پروجیکٹوں سے خطے میں اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا اور پورے خطے میں سیاحت کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔x