وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال اور آسام سے پانچ نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ جناب مودی مغربی بنگال کے Hooghly سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ ان ٹرینوں میں ہاوڑہ-آنند وہار ٹرمنل امرت بھارت ایکسپریس، سیالدہ-بنارس ایکسپریس اور Santragachi – Tambaram امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ وزیراعظم آسام کے Kaliabor ناگاؤں ضلع میں دو نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ ان ٹرینوں میں کامکھیا-روہتک امرت ایکسپریس اور ڈِبروگڑھ-لکھنؤ گومتی نگر امرت بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ نئی ٹرینوں کی خدمات شروع ہونے سے شمال مشرق اور شمالی بھارت کے درمیان ریل کنکٹی وٹی مستحکم ہوگی۔
امرت بھارت ایکسپریس روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے برکت ثابت ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں 34 امرت بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، اس طرح کی ٹرینوں کی تعداد 39 ہوجائے گی۔ آسام اور مغربی بنگال سے چلنے والی ان ٹرینوں سے بہار، اترپردیش، تملناڈو، مہاراشٹر اور کرناٹک جیسی ریاستوں کیلئے لمبی دوری کی قابل استطاعت کنکٹویٹی فراہم ہوگی۔ یہ خدمات ریل سفر کیلئے اضافی مانگ کو پورا کریں گی اور مسافروں کیلئے آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کریں گی۔ امرت بھارت ایکسپریس تقریباً پانچ سو روپئے میں ایک ہزار کلومیٹر کے کفایتی کرائے میں لمبی دوری کی غیر اے سی سلیپر کلاس سفری خدمات فراہم کرتی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کل چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ورچوئل طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ ان ٹرینوں میں نیوجلپائی گوڑی- Nagercoil امرت بھارت ایکسپریس، نیوجلپائی گوڑی- تروچراپلّی ایکسپریس، علی پور دوار-SMVT بینگلورو اور علی پور دوار-ممبئی (Panvel) امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔×