ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 24, 2025 9:58 AM | PM ROZGAR MELA

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح 17ویں روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی روزگار میلہ اقدام کے تحت مختلف حکومتی محکموں اور اداروں کے نومنتخبہ 51 ہزار نوجوانوں میں  آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرر نامے تقسیم کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم نومنتخبہ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ اس 17 ویں روزگار میلے میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت اَجے ٹَمٹا بھی شرکت کریں گے۔

روزگار میلہ، وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے وعدے کو اولین ترجیح دینے کے، اُن کے عزم کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ یہ نوجوانوں کو بامعنی مواقع فراہم کرنے میں اہم رول نبھائے گا، تاکہ وہ بااختیار ہوکر ملک کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔×