ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 28, 2025 10:34 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح بھوبھنیشور کے جنتا میدان میں Utkarsh Odisha, Make-in-Odisha Conclaveکا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح بھوبھنیشور کے جنتا میدان میں Utkarsh Odisha, Make-in-Odisha Conclaveکا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا اس مہینے اوڈیشہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ جناب مودی نے اس مہینے کی 9 تاریخ کو اسی مقام پر پرواسی بھارتیہ دِوس تقریبات میں شرکت کی تھی۔  اوڈیشہ سرکار کی میزبانی میں منعقد Utkarsh Odisha عالمی سرمایہ کاری ایک اہم اجلاس ہے، جس کا مقصد اوڈیشہ کو Purvodaya نظریے کی قیادت فراہم کرنا اور اوڈیشہ کو بھارت میں سرمایہ کاری کے سرکردہ مقام نیز صنعتی مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی، مرکزی وزراء Jual Oram، دھرمیندر پردھان، اشونی ویشنو اور دیگر سینئر اہلکار نیز صنعت کی سرکردہ شخصیات اس کانکلیو میں شرکت کریں گی۔

اڈیشہ کے بھوبنیشور میں آج صبح شروع ہورہے دو روزہ، ’اُتکرش اڈیشہ، میک اِن اُڈویشہ کانکلیو‘ میں پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ کاری کے راغب ہونے اور ساڑھے تین لاکھ ملازمتوں کے پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا میک ان اڈیشہ نمائش کا افتتاح کرنے کا بھی پروگرام ہے۔  یہ کانکلیو اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ میک اِن اڈیشہ کانکلیو کے پچھلے تین ایڈیشنوں میں وزیراعظم نے کبھی شرکت نہیں کی۔ اس نمائش میں اڈیشہ کے درخشاں صنعتی ایکو نظام کی حصولیابی کے سفر پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اڈیشہ بڑے صنعتی انقلاب کے ذریعہ زبردست جست لگانے کیلئے تیار ہے۔   اس کانکلیو کا مقصد، مضبوط صنعتی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور سال 2036 تک اڈیشہ کو ملک کی پانچ سرفہرست معاشی ریاستوں میں مقام دلانا ہے۔

اس تجارتی کانکلیو میں سفارتکاروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سمیت بڑی تعداد میں مندوبین کے شرکت کا امکان ہے۔ قریب ساڑھے سات ہزار صنعتی نمائندوں نے ’اُتکرش اڈیشہ، میک اِن اڈیشہ 2025‘ ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ تقریب میں ایل این مِتل، کمار منگلم برلا، انِل اگروال، نوین جندل، سجّن جندل، ہِتیش جوشی، ٹی وی نریندرن اور کرن اڈانی جیسے سرکردہ صنعتکاروں کی شرکت متوقع ہے۔ اس دوران 100 سے زیادہ سرمایہ کاری مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔