November 27, 2025 9:23 AM | PM Skyroot

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ Skyroot کے Infinity Campus کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم سیٹیلائٹس کو مدار میں پہنچانے کی صلاحیت والے Skyroot کے پہلے Orbital راکٹ، وکرم – اول کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ Skyroot کے Infinity Campus کا افتتاح کریں گے۔ وہ سیٹیلائٹس کو مدار میں پہنچانے کی صلاحیت والے Skyroot کے پہلے Orbital راکٹ، وکرم – اول کا بھی آغاز کریں گے۔

جدید طرز کے اِس مرکز میں کئی طرح کے خلائی راکٹس کا ڈیزائن تیار کرنے، انھیں بنانے، مربوط کرنے اور جانچ کیلئے تقریباً دو لاکھ مربع فٹ کی جگہ ہوگی اور ہر مہینے ایک Orbital راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

Skyroot، بھارت کی سرکردہ پرائیویٹ خلائی کمپنی ہے، جسے Pawan Chandana اور بھرت ڈھاکہ نے قائم کیا تھا۔ یہ دونوں ہی انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی کے طالب علم رہ چکے ہیں۔

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO کے یہ سابق سائنسداں بعد میں کاروباری افراد بن گئے۔

نومبر 2022 میں Skyroot نے اپنا ذیلی مدار والا راکٹ Vikram-S لانچ کیا تھا اور اِس طرح وہ خلا میں راکٹ چھوڑنے والی پہلی بھارتی پرائیویٹ کمپنی بن گئی تھی۔ پرائیویٹ خلائی اداروں کے تیزی کے ساتھ فروغ سے گزشتہ چند برسوں میں سرکار کی جانب سے کی گئی بڑی تبدیلیوں والی اصلاحات کی کامیابی کی عکاسی ہوتی ہے۔

اِس سے ایک پُراعتماد اور باصلاحیت عالمی خلائی قوت کے طور پر بھارت کے قائدانہ رول کو بھی تقویت ملتی ہے۔x