وزیراعظم نریندر مودی آج شام نئی دلی میں گیان بھارتم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ گیان بھارت پورٹل کا بھی آغاز کریں گے، جو مخطوطات کو ڈجیٹل شکل میں منتقل کرنے، اِن کے تحفظ اور اِن تک عوام کی رسائی فراہم کرنے کا ایک مخصوص ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ تین روزہ کانفرنس کل شروع ہوئی تھی، جس کا موضوع ہے: مخطوطات کے ورثے کے ذریعے بھارت کی علمی وراثت کی بحالی۔ کانفرنس میں سرکردہ دانشور، تحفظ کے ماہرین، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور پالیسی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، جس کا مقصد بھارت کے بے مثال مخطوطوں کی دولت کو جِلا دینے کے طور طریقوں پر بات کرنا ہے اور اِن مخطوطوں کو معلومات سے متعلق عالمی مذاکرات میں شامل کرنا ہے۔
کانفرنس کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نایاب قسم کے مخطوطات اور مخطوطوں کے تحفظ، انھیں ڈجیٹل شکل دینے کی ٹیکنالوجیز، میٹا ڈیٹا معیارات، قانونی دائرہ کار، ثقافتی ڈپلومیسی اور قدیم نسخوں کو پڑھنا اور سمجھنا جیسے اہم میدانوں میں دانشورانہ پرزنٹیشن شامل ہیں۔
Site Admin | September 12, 2025 3:18 PM
وزیراعظم نریندر مودی آج شام نئی دلی میں گیان بھارتم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
