وزیراعظم نریندر مودی آج شام نئی دلّی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ گیان بھارتم پورٹل کا بھی آغاز کریں گے، جو مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے، اُن کے تحفظ اور عوام تک رسائی کا ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ کَل اس تین روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا تھا، جس کا موضوع ہے: مخطوطات کی میراث کے ذریعہ بھارت کی علمی وراثت میں ایک نئی روح پھونکنا۔ اس کانفرنس میں سرکردہ اسکالر، تکنیکی اور پالیسی ماہرین یکجا ہوئے ہیں، جو بھارت کے مخطوطات کے خزانے کو پھر تقویت بخشنے کے طور طریقے تلاش کریں گے۔ اِس میں مخطوطات اور دیگر شعبوں پر مبنی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔×
Site Admin | September 12, 2025 9:41 AM | PM-GYAN BHARATAM
وزیراعظم نریندر مودی آج شام قومی راجدھانی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن پر پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔
