وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجٹ کے بعد کے تین Webinars میں شرکت کریں گے۔ یہ Webinar ترقی کے انجن، مینوفیکچرنگ، برآمدات، ایٹمی توانائی مشن، انضباطی، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں سہولت سے متعلق اصلاحات کے تعلق سے MSME شعبے کے بارے میں ہو رہے ہیں۔ جناب مودی اِس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ اِن Webinars سے سرکاری عہدیداروں، صنعتی رہنماؤں اور تجارت سے متعلق ماہرین کو بھارت کی صنعتی، تجارتی اور توانائی سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں تبادلہئ خیال کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ملے گا۔ اِس تبادلہئ خیال میں پالیسی پر عمل درآمد، سرمایہ کاری میں سہولت اور تکنیک کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، نیز بجٹ کے اہم اور بڑے اقدامات پر بلارکاوٹ عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ Webinar میں پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین، صنعتوں کے نمائندے اور مخصوص امور کے ماہرین بھی شامل ہوں گے تاکہ بجٹ اعلانات پر مؤثر عمل درآمد کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو تقویت مل سکے۔
Site Admin | March 4, 2025 9:21 AM
وزیراعظم نریندر مودی آج سہ پہر MSME شعبے کے بارے میں بجٹ کے بعد کے Webinar سے خطاب کریں گے