وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی کیے گئے نوجوانوں کو 51 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ یہ تقریب، سرکار کی طرف سے جاری روزگار میلہ اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم اِس تقریب کے دوران نئے بھرتی کیے گئے افراد سے خطاب بھی کریں گے۔
16واں روزگار میلہ، ملک کی 47 جگہوں پر منعقد کیا جائے گا۔ بھرتی کا یہ عمل مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں جاری ہے۔ ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ نئے بھرتی کیے گئے افراد ریلویز، داخلی امور اور صحت و خاندانی بہبود، محنت اور روزگار، ڈاک کے محکمے اور دیگر محکموں و وزارتوں میں شامل ہوں گے۔ ملک بھر کے روزگار میلوں کے ذریعے ابھی تک 10 لاکھ سے زیادہ تقرر نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ روزگار میلہ، روزگار کے موقعے پیدا کرنے کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے عزم کے مطابق ایک قدم ہے۔ روزگار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی تعمیر میں حصہ لینے کے بامعنی موقعے فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔x