وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر نئی دلّی میں، روہنی میں بین الاقوامی آرین سمّٹ 2025 میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام مہارِشی دیانند سرسوتی کے 200 ویں یوم پیدائش اور سماج کے تئیں، آریہ سماج کی خدمات کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ گیان جیوتی فیسٹول کا ایک کلیدی حصہ ہے۔ جناب مودی اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
اس کانفرنس میں پورے بھارت کی، آریہ سماج کی شاخوں کے نمائندے یکجا ہوں گے اور مہارِشی دیانند کی اصلاحی اقدار کے آفاقی جواز نیز اس تنظیم کی عالمی رسائی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔