وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر مغربی بنگال کے دُرگاپور میں پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے Bankura اور پُرولیا ضلع میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے شہر میں گیس تقسیم کرنے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ گھروں، کمرشیل اداروں اور صنعتوں کو PNG کنکشن فراہم کرے گا اور ریٹیل Outlets کے ذریعہ CNG دستیاب کرائی جائے گی اور اِس سے خطے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم دُرگاپور-کولکاتا پائپ لائن کے درگاپور-ہلدیہ قدرتی گیس پائپ لائن کے 132 کلو میٹر سیکشن کو ملک کے نام وقف بھی کریں گے۔ وہ پُرولیا میں پُرولیا-Kotshila ریل لائن کے 36 کلومیٹر حصے کو دُہرا کئے جانے کو بھی وقف کریں گے۔ اس سے ریل رابطے میں بہتری کی امید ہے۔ وزیراعظم سیتو Bharatam پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے سڑک کے اوپر دو پلوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی اور ریلوے کراسنگ پر حادثات کی روک تھام کی جاسکے گی۔