وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر آندھراپردیش کے کُرنول میں 13 ہزار 430 کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم مودی آج صبح آندھراپردیش پہنچے۔ وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے وزیراعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آندھراپردیش کے گورنر ایس عبدالنظیر اور ریاستی وزیر نارالوکیش بھی موجود تھے۔ یہ پروجیکٹ توانائی کی ترسیل، سڑک، ریلویز، دفاعی مینوفیکچرنگ اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس جیسی صنعتوں سے رکھتے ہیں۔ جناب مودی اس موقع پر عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نے نندیال ضلع کے سری سائیلم میں واقع سری Bhramaramba ملکارجن سوامی وَرلا دیوستھانم کے درشن کئے اور پوجا کی۔ اس کے علاوہ وہ سری سائیلم میں سری شیواجی اِسپورتی کیندر کا دورہ بھی کریں گے۔×
Site Admin | October 16, 2025 2:51 PM
وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر آندھراپردیش کے کُرنول میں 13 ہزار 430 کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔