ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2025 3:00 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار میں پورنیہ میں ایک ہوائی اڈے اور قومی مکھانہ بورڈ سمیت 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرنے والے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی بہار کے پورنیہ ضلع سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم نئے تعمیر کئے گئے پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے، جس سے ملک کے دیگر حصوں کیلئے پورنیہ سے اندرونِ ملک فضائی خدمات کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ جناب مودی بہار میں قومی مکھانہ بورڈ کا بھی آغاز کریں گے۔ اس سے مکھانے کی پیداوار کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا اور اِس شعبے میں عالمی سطح پر بہار کی موجودگی کو تقویت ملے گی۔
بجلی کے شعبے میں وزیراعظم بھاگلپور میں Pirpainti کے مقام پر 2 ہزار 400 میگاواٹ کے حرارتی بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اِس سے 25 ہزار کروڑ روپے مالیت کی بہار کی سب سے بڑی پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب مودی 2 ہزار 680 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کوسی-Mechi دریائی رابطہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ریل کے شعبے میں وزیراعظمBikramshila اور Katareah کے درمیان دو ہزار 170 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ریل لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے گنگا پر براہ راست ریل رابطہ فراہم ہوسکے گا۔ وہ اَرریہ اورGalgalia کے درمیان چار ہزار 410 کروڑ روپے مالیت کی ایک نئی ریل لائن کا افتتاح کریں گے، جو سیمانچل خطے میں ارریہ اور کشن گنج ضلعوں کو جوڑے گی۔
وزیراعظم جوگ بنی اور دانا پور کے درمیان وَندے بھارت ایکسپریس نیز سہرسہ- Chheharta امرتسر اور جوگ بنی- Erode کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔
جناب مودی ’پردھان منتری آواس یوجنا گرامین‘ کے تحت دیہی علاقوں کے مستفید ہونے والے 35 ہزار افراد کیلئے گِرہ پرویش تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ’پردھان منتری آواس یوجنا شہری‘ کے تحت مستفید ہونے والے تقریباً 60 ہزار افراد کو گھروں کی چابیاں سپرد کریں گے۔