وزیراعظم نریندر مودی آج اور کَل نئی دلّی میں چیف سکریٹری صاحبان کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔ یہ تین روزہ کانفرنس جو کَل شروع ہوئی، قومی ترقی کی ترجیحات پر منظم اور مسلسل بات چیت کے ذریعہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز، سینئر افسران اور مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Pallavi Parmar
وزیراعظم کے امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے نظریے پر مرکوز یہ کانفرنس، ایک ایسا فورم ہے، جہاں مرکز اور ریاستیں مل کر کام کرتی ہیں اور ملک کے انسانی سرمائے سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور جامع مستقبل کیلئے تیار ترقی کو تیز کرنے کیلئے ایک مشترکہ روڈ میپ کرتی ہیں۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع وکست بھارت کیلئے انسانی سرمایہ ہے۔ جس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے بہترین عملی مثالوں اور حکمت عملی پر غور وخوض کیا جارہا ہے۔ اس موضوع کے تحت پانچ اہم شعبوں پر خصوصی اور تفصیلی بحث پر زور دیا جارہا ہے، جن میں ابتدائی تعلیم، اسکولی تعلیم، ہنر مندی، اعلیٰ تعلیم، کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔ کانفرنس میں 6 خصوصی اجلاس بھی شامل ہیں، جن کے موضوعات میں ریاستوں میں ضابطہ کاری میں نرمی، گورننس میں ٹیکنالوجی اور مواقع، خطرات اور اُن کا تدارک، اسمارٹ سپلائی چین اور مارکیٹ ضوابط کیلئے ایگری اسٹیک، ایک ملک، ایک عالمی معیار کا سیاحتی مقام، آتم نربھر بھارت اور سودیشی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی کے بعد کے مستقبل کیلئے حکمت عملی شامل ہیں۔×
Pallavi Parmar کی رپورٹ کے اردو خبروں کیلئے میں ……