ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی آج احمدآباد میں 5 ہزار 400 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج احمدآباد میں 5 ہزار 400 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران، جناب مودی آج شام احمدآباد میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

ترقیاتی پروجیکٹوں میں، احمدآباد اور گاندھی نگر میں دو ہزار 500 کروڑ روپے مالیت کے مختلف شہری ترقیاتی پروجیکٹ اور ایک ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بجلی کی سپلائی کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

گجرات کے بنیادی ڈھانچے کو، خاص طور سے فروغ دینے کیلئے وزیراعظم اُتر گجرات وِج کمپنی لمیٹڈ کے تحت احمدآباد، مہسانہ اور گاندھی نگر میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بجلی تقسیم کرنے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم، پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت جھگی بستیوں کی تعمیر نو کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ سردار پٹیل رِنگ روڈ کی توسیع اور احمدآباد میں پانی کی سپلائی اور سیور کے بندوبست کو مستحکم کرنے کیلئے نئے شہری پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ یہ سب پروجیکٹ جدید بنیادی ڈھانچے، بہتر عوامی خدمات اور گجرات کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائیں گے۔