وزیراعظم نریندر مودی آج اتراکھنڈ کے دہرہ دون کے مہارانہ پرتاپ اسٹیڈیم میں 38 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزراء بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن اور قومی کھلاڑیوں سمیت مختلف مہمان اِس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کل دہرہ دون پہنچ گئیں۔ ہمارے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ افتتاح کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ قومی کھیل اتراکھنڈ کے آٹھ ضلعوں کے گیارہ شہروں میں منعقد ہونے ہیں جو اگلے مہینے کی 14 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ اِس دوران 35 کھیلوں کے کُل 47 مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
Site Admin | January 28, 2025 10:18 AM
وزیراعظم نریندر مودی آج اتراکھنڈ کے دہرہ دون کے مہارانہ پرتاپ اسٹیڈیم میں 38 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے
