February 9, 2025 3:33 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی ، اے آئی سے متعلق چوٹی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کے لیے کل پیرس کے لیے روانہ ہوں گے۔

فرانس کی راجدھانی / پیرس میں کل سے شروع ہونے والی AI سے متعلق دو روزہ ایکشن سمٹ 2025 میں عالمی رہنماؤں /صنعتی لیڈروں اور محققین کے یکجا ہونے کے ساتھ ہی فرانس AI حکمرانی کا عالمی مرکز بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی / فرانس کے صدر امینول میخواں کے ساتھ مصنوعی ذہانت AI سے متعلق اس چوٹی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کے لیے کل پیرس کے لیے روانہ ہوں گے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق چوٹی کانفرنس کا مقصد اخلاقی ذمہ داری کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اور اختراع کو یقینی بناتے ہوئے AI سے متعلق عالمی پالیسیوں کو تشکیل دینا ہے۔x