ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2025 2:42 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں آج اور کل ارجنٹینا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی، پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں آج اور کل ارجنٹینا کا دورہ کریں گے۔ وہ صدر Javier Milei کی دعوت پر وہاں جائیں گے۔ پچھلے 57 سال میں بھارت کے کسی وزیراعظم کا، ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں، تعاون کا جائزہ لیا جائے گا اور دفاعی شراکتداری کے موقعوں میں اضافے پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورے کی خبریں فراہم کرنے والے ہمارے نامہ نگار نے اس دورے کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے۔ارجنٹینا، لاطینی امریکہ میں بھارت کا ایک بنیادی اقتصادی شراکتدار ہے اور وہ جی ٹوئنٹی میں بھی اس کا قریبی شراکتدار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط رشتے، بہت سے شعبوں میں ہیں، اور ان رشتوں میں پچھلی دہائیوں کے درمیان کافی گہرائی بھی پیدا ہوئی ہے۔ تعلقات میں اضافہ 2019 میں دفاعی شراکتداری کی سطح تک ہوا اور دونوں ملکوں نے 2024 میں اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے کی تقریب منائی۔آکاشوانی کے ہمارے نامہ نگار سے خصوصی بات چیت میں ارجنٹینا میں بھارت کے نامزد سفیر اجنیش کمار نے وزیراعظم کے دورے میں بات چیت کے ممکنہ میدانوں کا ذکر کیا۔ ارجنٹینا کے لئے بھی یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ آکاشوانی کے نامہ نگار سے خصوصی بات چیت میں بھارت میں ارجنٹینا کے سفیر Mariano Caucino نے خاص طور پر کہا کہ بھارت کی عالمی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے یہ ملک اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکتداری Lithium کانکنی، توانائی کی بچت اور نیوکلیائی توانائی کے پرامن استعمال جیسے نئے اور ابھرتے ہوئے میدانوں تک توسیع حاصل کررہی ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے سے اس جانب ایک مثبت سمت اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں