December 26, 2025 10:16 AM | PM Lucknow

printer

وزیراعظم نریندر مودی، سری گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں کی شہادت کی یاد میں ویر بال دِوس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 سال سے اُن کی سرکار معاشرے کے ہر شہری کی بہتری کیلئے تندہی سے کام کر رہی ہے اور کسی طرح کی تفریق کے بغیر سبھی اسکیموں کا فائدہ اُن تک پہنچا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یومِ پیدائش اور آزاد بھارت کی سرکردہ شخصیات کی وراثت کے احترام میں لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

جناب مودی نے کہا کہ سرکار کی اسکیموں کا فائدہ سبھی لوگوں تک پہنچے، اُن کی سرکار کا یہی مقصد ہے اور اب کروڑوں غریب لوگوں کو ان اسکیموں سے فائدہ ہو رہا ہے۔