December 25, 2025 3:01 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج لکھنؤ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی، سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج لکھنؤ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم دوپہر ڈھائی بجے Rashtra Prerna Sthal کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے عین مطابق آزاد بھارت کے بزرگوں کے احترام کے طور پر Rashtra Prerna Sthal اُن کی زندگی اور خیالات کو ایک خراج عقیدت ہے اور بھارت کے سب سے قابل احترام سیاست دانوں میں سے ایک کی وراثت کو برقرار رکھنے کی علامت ہے، جس کی قیادت نے ملک کی جمہوریت، سیاست اور ترقی کے سفر پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔               V-C Shuhil Chandra Tiwari

Rashtra Prerna Sthal تاریخی قومی میموریل اور قومی اہمیت کے حامل ایک تحریک دینے والے کمپلیکس کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ 230 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا اور 65 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے اس کمپلیکس کو ایک مستقل قومی اثاثے کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو قائدانہ اقدار، قومی خدمت کا جذبہ، ثقافتی شعور اور عوامی تحریک کو فروغ دینے کیلئے مختص ہے۔ اس کمپلیکس میں ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے 65 فٹ اونچے مجسمے نصب کئے گئے ہیں، جو بھارت کے سیاسی نظریات، قوم سازی کے جذبے اور عوامی زندگی میں ان کے گرانقدر تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کمپلیکس میں State of the art میوزیم بھی تیار کیا گیا ہے، جس کا Design کمل کے پھول کی شکل کا ہے، جو تقریباً 98 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔

لکھنؤ سے سشیل چندر تیواری کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔