وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا-2025 کا افتتاح کریں گے۔ تین روز اس کانفرنس کے دوران ملک میں ایک ٹھوس، مستحکم اور پائیدار سیمی کنڈیکٹر ایکو نظام کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیراعظم کَل CEOs گول میز میں بھی شرکت کریں گے۔
اس تقریب میں مختلف اجلاس ہوں گے، جن میں سیمی کون انڈیا پروگرام کی پیش رفت، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، تحقیق وترقی میں جدت طرازی، سرمایہ کاری کے مواقع، مصنوعی ذہانت اور ریاستی سطح پر پالیسی کے نفاذ سمیت دیگر موضوعات شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں 20 ہزار سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے، جن میں 48 ملکوں کے ڈھائی ہزار سے زیادہ مندوبین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 ملکوں کے گول میز مباحثے، کنٹری پویلین اور افرادی قوت کی ترقی اور اسٹارٹ اَپ کیلئے خصوصی پویلین بھی شامل ہوں گے۔ اس تقریب میں ڈیزائن سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے تحت اقدامات، اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی ترقی، بین الاقوامی تعاون اور بھارت کے سیمی کنڈیکٹر شعبے کے مستقبل کے خاکے کو اُجاگر کیا جائیگا۔
دنیا بھر میں منعقد کی جانے والی سیمی کانفرنسز کا مقصد سیمی کنڈیکٹر کے شعبے میں تکنیکی ترقی کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا اور مختلف ممالک کی اُن پالیسیوں کو فروغ دینا ہے، جو اپنے سیمی کنڈیکٹر ایکو نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔×