January 17, 2026 9:57 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، آج مغربی بنگال میں ہاؤڑہ اور گواہاٹی کے درمیان، مالدہ ضلعے سے، ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، مالدہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر، ہاؤڑہ اور گواہاٹی کامَکھّیا کے درمیان، بھارت کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ٹرین پوری طرح ایئرکنڈیشنڈ ہے اور مسافر اِس میں کفایتی شرحوں پر ہوائی جہاز جیسا سفر کرسکیں گے۔ اِس ٹرین کی وجہ سے لمبی دوری کا سفر تیز تر، محفوظ تر اور سہولت آمیز ہو جائے گا۔ اِس ٹرین میں جدید انداز کے 16 ڈبے ہیں، جن میں 823 مسافروں کی گنجائش ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس کا سلیپر ورژن شروع کئے جانے سے بھارت میں عام مسافروں کیلئے، لمبی دوری کی ٹرین اب تیز تر، محفوظ تر اور مزید آرام دہ ہوجائے گی۔ ہاؤڑہ-گواہاٹی راستہ ملک میں سب سے زیادہ اہم ریل راہ داریوں میں سے ایک ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں مسافر گزرتے ہیں۔ کالی گھاٹ اور کامَکھّیا دیوی جیسے بڑے مندروں تک پہنچنا اب سہولت آمیز ہوجائے گا۔ اِس ٹرین سے ہاؤڑہ-گواہاٹی راستے کے سفر میں بھی خاطر خواہ کمی آجائے گی۔ سرائی گھاٹ ایکسپریس، ہاؤڑہ اور گواہاٹی کے درمیان 17 گھنٹے کا سفر طے کرتی ہے، جبکہ وندے بھارت سلیپر یہ راستہ 14 گھنٹے میں طے کرلے گی۔

وزیراعظم مودی، مغربی بنگال میں چار بڑے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اِن میں بالُرگھاٹ اور ہِلی کے درمیان نئی ریل لائن، نیو جلپائی گُڑی میں اگلے دور کا، مال برداری کی دیکھ بھال کا مرکز، سِلی گُڑی Loco Shed کی جدید کاری اور وندے بھارت ٹرین کی دیکھ بھال کا، تجدید شدہ مرکز بھی شامل ہے۔

جناب مودی، مالدہ میں چار نئی امرت بھارت ایکسپریس گاڑیوں کو بھی ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیراعظم، شام کو Bagurumba Dwhou 2026 میں شرکت کریں گے، جو آسام کے شہر گواہاٹی میں بودو سماج کی مالامال وراثت کا جشن منانے والی ایک تاریخی ثقافتی تقریب ہے۔ اِس موقع پر بودو سماج کے دس ہزار سے زیادہ فنکار Bagurumba رقص پیش کریں گے۔×