May 14, 2025 9:36 AM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو یہ کہتے ہوئے ایک سخت پیغام دیاہے کہ پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں بچی ہے جہاں دہشت گرد، چین کی سانس لے سکیں

وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو یہ کہتے ہوئے ایک سخت پیغام دیاہے کہ پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں بچی ہے جہاں دہشت گرد، چین کی سانس لے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ دہشت گردوں کا، اُن کی پناہ گاہوں سے خاتمہ کردے۔ جناب مودی نے یہ بات پنجاب میں فضائیہ کے آدم پور ٹھکانے پر، اُس کے عملے اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے آپریشن سندور کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 کیمپوں کو تباہ، اور 100 سے زیادہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔
وزیراعظم نے، آپریشن سندور کے دوران ملک کی حفاظت میں مسلح فوجوں کی ہمت، حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔