وزیراعظم نریندرمودی نے زور دے کر کہا ہے کہ نئے سلسلے کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بھارت جو اقدامات کررہا ہے، اُس کے پیچھے پائیدار اور ٹھوس کارکردگی اور طویل مدتی نظریہ کارفرما ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِس سے ایک خود کفیل بھارت کی بنیاد پڑ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انفرا انقلاب کے گیارہ سال کے دوران جدید طرز کا بنیادی ڈھانچہ شامل کیا گیاہے، جس سے بھارت کے ترقی کے سفر کو تقویت ملی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ریلویز سے لے کر شاہراہوں تک، بندرگاہوں سے لے کر ہوائی اڈوں تک، بھارت کے تیزی کے ساتھ وسعت پاتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک سے رَہن سہن میں سہولت کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور خوشحالی بھی بڑھ رہی ہے۔