November 14, 2025 9:42 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے اِس جیت کواچھی حکمرانی، ترقی، سماجی انصاف اور عوامی بہبود کی جیت قرار دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی، BJP کے صدر جے پی نڈّا اور BJP کے سینئر لیڈر امت شاہ نے بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے اتحاد کو ایک تاریخی اور بے مثال جیت سے سرفراز کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اِس جیت کو اچھی حکمرانی، ترقی، سماجی انصاف اور عوامی بہبود کی جیت قرار دیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کی زبردست حمایت حکومت کو مزید اختیار دے گی کہ وہ عوام کی خدمت کریں اور بہار کی ترقی کیلئے نئے عزم کے ساتھ کام کریں۔بعد میں نئی دلّی میں BJP ہیڈکوارٹر پر پارٹی کے ممبران سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کی جیت ترقی کی سیاست کیلئے دیا گیا مینڈیٹ ہے اور اس میں اقربا پروری کی سیاست کو مسترد کیا گیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بہار کی اُن خواتین کی جیت ہے جنھوں نے RJD کے جنگل راج میں دشواریوں کا سامنا کیا۔ انھوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کے ذریعے جمہوریت اور الیکشن کمیشن میں دوبارہ یقین قائم کرنے کیلئے عوام کو مبارکباد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کے اعداد بھی ایک بڑی تبدیلی کی گواہی دیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اِس سے پہلے بہار میں مشکل ہی سے کوئی ایسا چنائو ہوتا تھا جس میں ری پولنگ نہ ہو لیکن اِس مرتبہ ووٹنگ پُرامن طریقے سے ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹروں نے انتخابی فہرستوں کو ٹھیک ٹھاک کئے جانے کے عمل کے تئیں بڑی حمایت کا اظہار کیا ہے اور اب یہ سبھی پارٹیوں کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ووٹروں کی فہرستوں کو ٹھیک ٹھاک کرنے کیلئے اپنے کارکنوں کو سرگرم کریں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور BJP کے کارکنوں کے تئیں اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ NDA نے نہ صرف پارٹی خطوط پر بلکہ بوتھ لیول پر بھی بے جوڑ تال میل کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مہاگٹھ بندھن پر خوشامد پسندی اور بانٹنے کی سیاست کا الزام لگایا۔ BJP کے صدر جگت پرکاش نڈّا نے کہا کہ بھاری اکثریت سے جیت ایک ایسی طوفانی لہر ہے جس نے ہر طرح کے شک وشبہ کو دھو ڈالا ہے اور اِس بات کو واضح کردیا ہے کہ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھروسے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جناب نڈا نے کہا کہ یہ فیصلہ بہار میں اچھی حکمرانی کی منظوری پر ایک مہر کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے ریاست کو ترقی اور پیشرفت کی راہ پر لگا دیا ہے۔ پارٹی صدر نے مہا گٹھ بندھن کی نکتہ چینی بھی کی۔ اُن پر خوشامد پسندی، تقسیم کی سیاست کرنے اور بہار کے بنیادی معاملات کو درکنار کرنے کا الزام لگایا۔
ضمنی انتخابات میں جیت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے نگروٹہ کے عوام اور اڈیشہ کے نواپاڑا کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے BJP کے امیدواروں کو جتایا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے دِویانی رانا اور جے ڈھولکیا کو یہ سیٹیں جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ NDA اتحاد نے مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ جناب کمار نے NDA کی سبھی حلیف جماعتوں اور چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اور اوپیندر کشواہا جیسے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔