ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 15, 2025 9:53 AM

printer

وزیراعظم نریندرمودی قُبرص، کنیڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم نریندرمودی آج قُبرص،کنیڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے  دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی کا تین ملکوں کا دورہ قبرص کے دورے کے ساتھ شروع ہوگا۔ دو دہائیوں میں جزیرے والے ملکوں کے لئے کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قبرص، کشمیرسرحد پار کی دہشت گردی اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات پر بھارت کے موقف کی مسلسل حمایت کرتارہا ہے۔ قبرص سے وزیراعظم G-7 کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کنیڈا کا دورہ کریں گے۔ سربراہ کانفرنس میں جناب مودی اہم عالمی امورپر تبادلہ خیال کریں گے اور اس موقع پر باہمی میٹنگیں کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے آخری مرحلے میں Croatia جائیں گے جہاں کسی بھارتی وزیراعظم کا اس ملک میں پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہوگا۔

Croatia بھارت، مشرقی وسطیٰ-یوروپ معاشی کوریڈور میں ایک اہم شراکت دار ہے اور یہ دورہ بھارت اور کروشیا کے درمیان تعلقات میں ایک بڑے سنگ میل ثابت ہوگا۔

قُبرص کے اپنے دورے کے دوران جناب مودی قبرص کے صدر Nikos Christodoulides کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما تجارت وسرمایہ کاری، تعلیم، بحری تعاون، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی اور علاقائی سلامتی کے امور پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے قبرص میں بھارتی ہائی کمشنر منیش نے بتایاکہ وزیراعظم مودی کا دورہ ایک نئی سمت میں اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور قبرص تجارت اور بحری راستوں کے ذریعے تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے رہے ہیں۔ انہوں نے اس دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اس سے تعلقات کافی وسیع ہوں گے۔

ہائی کمشنر نے مزیدکہا کہ قبرص 2035 کیلئے ایک قومی ویژن رکھتا ہے جبکہ بھارت کا بھی 2047 تک وکست بھارت  کا ویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور قریبی تال میل ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ دونوں رہنما ایک روڈ میپ وضع کریں گے تاکہ تعاون کو  اور زیادہ بڑھایا جاسکے اور اسے وسعت دی جاسکے۔

قُبرص کے اپنے دورے کے بعد وزیراعظم 16سے 17جون تک Kananaskis میں G-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کنیڈا کا دورہ کریں گے۔جناب مودی کا G-7 میں شرکت کیلئے لگاتار چھٹی مرتبہ دورہ ہوگا۔توقع ہے کہ وہ G-7 لیڈروں، مدعو کئے گئے شراکت دار ملکوں، عالمی امور پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 اور توانائی کی سیکورٹی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور اے آئی اینرجی Nexus پر توجہ دیں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے آخری مرحلے کے تحت کروشیا جائیں گے۔وہ 18 جون کو وہاں پہنچیں گے۔ملک کے کسی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا اور اس دورے کو بھارت-کنیڈا تعلقات میں ایک بڑے سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ یہ دورہ یوروپی یونین ممبروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھارت کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔

قُبرص، کنیڈا اور کروشیا میں اپنے اہم مذاکرات کے ساتھ وزیراعظم کا دورہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے وعدے کو پورا کرے گا اور خطوں میں اشتراک کے نئے مواقع کھولے گا۔

تین ملکوں کے اپنے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قُبرص، بحرِروم خطے اور یوروپی یونین میں ایک قریبی دوست اور ایک اہم شراکت دار ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے تاریخی رشتوں کی تعمیر میں ایک موقع بھی فراہم ہوسکے گا اور جس سے تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی،ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ ملے گا۔اپنے کینڈا دورے پر وزیراعظم نے کہا کہ G-7 سربراہ کانفرنس اہم عالمی امور اور عالمی جنوب کی ترجیحات پر خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا۔ وزیراعظم شراکت دار ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ کروشیا کے اپنے دورے کے موقع پر جناب مودی نے اس بات اجاگر کیا کہ دونوں ملکوں کے صدیوں پرانے قریبی ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔ 

جناب مودی نے مزید کہا کہ کروشیا کیلئے کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو آپسی مفاد کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع کھولے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تین ملکوں کا دورہ ایک ایسا موقع ہے جس سے سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ میں اسے ان کی زبردست حمایت حاصل ہوگی اوراس کے لئے انہیں شراکت دار ملکوں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں