وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح حیدرآباد میں Safran Aircraft Engine Services India -SAESI فیکٹری کا، ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت، دنیا میں تیزی سے ترقی کررہے گھریلو شہری ہوا بازی کے بازاروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرمایہ کاری اور اختراع کا خیر مقدم کرتا ہے اور پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیموں PLI نے عالمی کمپنیوں کو ایک پسندیدہ مقام کے طور پر بھارت کی جانب راغب کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو محض سرمایہ کار نہیں بلکہ معاونین کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں وکست بھارت کے حصول میں ایک فریق مانتی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ SAESI فیکٹری ایک خود کفیل اور مضبوط بھارت کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ Safran کی جانب سے قائم کی گئی یہ فیکٹری، رکھ رکھاؤ، مرمت اور مکمل جائزے کے MRO مرکز کے طور پر بھارت کو ایک عالمی مرکز بنائے گی۔