وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روزگار میلے ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک وسیلہ بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج نئی دلّی میں 17 ویں قومی روزگار میلے میں ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔
اس تقریب کے دوران روزگار میلے اقدام کے تحت مختلف حکومتی محکموں اور اداروں کے 51 ہزار سے زیادہ نومنتخبہ نوجوانوں میں تقرر نامے تقسیم کیے گئے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ صرف روزگار کے میلوں کے ذریعے ہی گزشتہ کچھ عرصے میں نوجوان لوگوں کو 11 لاکھ سے زیادہ تقرر نامے دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک میں وِکست بھارت یوجنا کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد ساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔