January 12, 2026 3:01 PM | PM Gujrat

printer

وزیراعظم مودی اور جرمنی کے چانسلر Merzکے درمیان گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وفود سطح کی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل وزیراعظم مودی اور جرمنی کے چانسلر Merzکے درمیان گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وفود سطح کی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-جرمنی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ دو طرفہ   بات چیت میں تجارت وسرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ دفاع، ماحول کیلئے سازگار پائیدار ترقی اور سائنس و تحقیق میں اہم شراکت داری کے سلسلے میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سابرمتی آشرم میں خراج تحسین پیش کیا اور سابرمتی دریا کے کنارے پتنگوں کے بین الاقوامی فیسٹول میں شرکت کی۔ جناب Merz وزیراعظم مودی کی دعوت پر بھارت کے دو روزہ دورے پر آج صبح سویرے احمدآباد پہنچے ہیں۔×