ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 2:23 PM

printer

وزیراعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج بہار اسمبلی چناؤ کیلئے پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ بوتھ سطح کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیراعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج پارٹی کے بوتھ سطح کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرکے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ میرا بوتھ سب سے مضبوط مہم کے تحت بات چیت کریں گے۔وزیراعظم مودی نے پارٹی کی انتخابی مہم میں کارکنوں کے رول کو سراہا اور کہا کہ وہ بہار میں BJP-NDA کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پوری توانائی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔  BJP نے کَل اپنے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 50 موجودہ ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ ان میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور کئی ریاستی کابینی وزراء بھی ایک بار پھر چناؤ لڑ رہے ہیں۔پٹنہ کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دونوں اتحادوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنا شروع کر دیے ہیں۔