وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار راجیہ Jeevika Nidhiساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا آغاز کریں گے۔ اس پہل سے دیہی خواتین کے درمیان کاروباری ترقی کے مستحکم ہونے اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کی ترقی کو تیزی ملنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔ یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جس سے جیویکا دیدیوں کے بینک اکاؤنٹ میں تیزی کے ساتھ اور شفاف طریقے سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوگی۔ اس مقصد کیلئے 12 ہزار کمیونٹی کیڈرس کو ٹیبلیٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ پورے بہار سے تقریباً 20 لاکھ خواتین اس تقریب کی گواہ بنیں گی۔ جیویکا ندھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی اراکین کو کم شرح سود پر آسانی سے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔×
Site Admin | September 2, 2025 9:39 AM | PM-RAJYA JEEVIKA NIDHI
وزیراعظم آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار راجیہ جیویکا ندھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا بھی آغاز کریں گے۔
