July 26, 2025 2:31 PM

printer

وزیراعظم آج شام کو تمل ناڈو میں Tuticorin میں 4 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی شروعات کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر آج شام Tuticorin پہنچیں گے۔ وہ Tuticorin ہوائی اڈّے پر ٹرمنل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی 4 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم Ariyalur ضلع میں Gangaikonda Cholapuram مندِر میں Chola بادشاہ راجیندر Chola اوّل کے آدی Thiruvathirai فیسٹول میں شرکت کریں گے۔ Thoothukudi میں صنعتی فورمز نے ٹرمنل کی نئی عمارت کے افتتاح کا خیر مقدم کیا ہے۔ اِس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ صنعتی فورمز نے علاقے کی صنعتی ترقی اور مال برداری کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اِسے بے حد اہم قرار دیا۔ انڈین چیمبر آف کامرس کے سکریٹری Pon Venkatesh نے کہا ہے کہ اِس سے Tuticorin سے برآمداتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔