وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں 2025 کے رائے سینا مذاکرات کا افتتاح کریں گے۔
نیو زیلینڈ کے وزیراعظم Christopher Luxon، افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی ہوں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ تین روزہ رائے سینا مذاکرات آج سے 19 مارچ تک منعقد کیے جائیں گے۔ اِس سال کا موضوع ہے: ”کال چکر – عوام، امن اور کرہئ ارض۔“
اِس موقع پر دنیا کے پالیسی ساز اور سرکردہ دانشور، 6 ذیلی موضوعات پر بات چیت کریں گے، جن میں سیاست میں رخنہ اندازی، منتقل ہوتے ہوئے صحرا، جوار بھاٹے میں اضافہ، ماحولیات کو درپیش تین پیچیدگیوں کا حل-کون، کہاں اور کیسے نیز ڈجیٹل پلانٹ: ایجینٹس، ایجنسیاں اور غیر حاضریاں۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: VC/ Superna
10 ویں رائے سینا مذاکرات میں تقریباً 125 ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں وزراء، سابق سربراہانِ مملکت و حکومت، فوجی کمانڈر، سرکردہ صنعت کار، ٹیکنالوجی کے سرکردہ ماہرین، ماہرینِ تعلیم، صحافی، دفاعی اُمور سے متعلق دانشور، سرکردہ دانشورانہ اداروں کے ماہرین اور نوجوان شامل ہیں۔
تین ہزار 500 سے زیادہ افراد اِن مذاکرات میں، ذاتی طور پر شرکت کریں گے، اور ان مذاکرات کی کارروائی دنیا بھر کے لاکھوں لوگ مختلف ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھیں گے۔
رائے سینا مذاکرات، جغرافیائی سیاست اور جغرافیائی اقتصادیات سے متعلق، بھارت کی ایک اعلی کانفرنس ہوتی ہے، جس میں عالمی برادری کو درپیش سب سے زیادہ پیچیدہ معاملات پر بات چیت کی جاتی ہے۔ ہر سال سیاست، تجارت، میڈیا اور سول سوسائٹی کے لوگ، نئی دلی میں جمع ہوتے ہیں، اور جدید ترین دنیا کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں، نیز موجودہ دور کے مختلف معاملات پر تعاون کے موقعے تلاش کرتے ہیں۔x