March 17, 2025 2:35 PM

printer

وزیراعظم آج شام نئی دلّی میں دَسویں Raisina مذاکرات کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں 2025 کے      Raisina مذاکرات کا افتتاح کریں گے۔

نیو زی لینڈ کے وزیراعظم Christopher Luxon، افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ تین روزہ  مذاکرات بدھ کے روز تک جاری رہیں گے۔ اِس سال کا موضوع ہے:

 ”کال چکر- عوام، امن اور کرہئ ارض۔“

تقریباً125  ملکوں کے نمائندے مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔ ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شرکاء بذات خود مذاکرات کے مقام پر موجود رہ کر اِس میں شامل ہوں گے۔

رائے سینا مذاکرات، جغرافیائی سیاست اور جغرافیائی  اقتصادیات سے متعلق، بھارت کی ایک اعلی کانفرنس ہے، جس میں عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلینج والے معاملات پر  بات چیت کی جاتی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔