ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2025 2:31 PM

printer

وزیراعظم ، وزیرداخلہ اور وزیردفاع نے آج آنند کمارکو اسپیڈ اسکیٹنگ عالمی چمپئن شپ 2025 میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

 

وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج آنند کمار Velkumar کو چین میں اسپیڈ اسکیٹنگ عالمی چمپئن شپ 2025 میں سینئر مردوں کے ایک ہزار میٹر اسپرنٹ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم مودی نے کہاکہ آنندکمار Velkumar کی ہمت، رفتار اور جذبے نے انہیں بھارت کا پہلا عالمی اسکیٹنگ چمپئن بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یہ کامیابی بے شمار نوجوانوں کے لیے تحریک دینے والی ثابت ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جناب Velkumar نے اپنی مہارت، پھرتی اور درستگی کے ساتھ  بے شمار کھلاڑیوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔

جناب شاہ نے بھارت کیلئے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آنند کمار Velkumar نے شاندار ٹائمنگ کے ساتھ یہ خطاب جیت کر ملک کو بے حد فخر کا احساس دلایا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب سنگھ نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی بھارتی کھیلوں میں ایک اہم  سنگ میل ہے جو آنے والی نسلوں کو تحریک دے گی۔x