November 13, 2025 9:51 PM

printer

وزارت دفاع نےT-90ٹینکوں کی وار کرنے کی صلاحیت میں اضافے کی خاطر INVAR ٹینک شکن میزائلوں کی سرکاری خرید کیلئے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں

وزارتِ دفاع نے بھارت ڈائنامکس لمٹیڈ کے ساتھ دو ہزار پچانوے کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے INVAR ٹینک شکن میزائلوں کی سرکاری خرید کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ٹی-90 ٹینکوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ وزارت نے کہا کہ یہ سرکاری خرید، دفاع سے متعلق سرکاری اداروں کی موجودہ مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی فوج کی عملی ضروریات کو پورا کرنے کی حکومت کی کوشش کو اجاگر کرتی ہے۔یہ اقدام گھریلو صنعتوں کے ذریعے اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک قدم ہے، جو دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کے ویژن کے عین مطابق ہے۔بھارتی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے زمرے کے تحت وزارتِ دفاع کے سینئر حکام اور بھارت ڈائنامکس لمٹیڈ کے نمائندوں نے سکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں، آج نئی دلّی میں اِس معاہدے پر دستخط کیے۔وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یہ اسلحہ نظام ایک جدید لیزر گائیڈڈ ٹینک شکن میزائل ہے جس کی درست نشانے پر لگنے کی صلاحیت انتہائی زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔