وزارت دفاع نے پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر سے متعلق کوئی بھی رپورٹ جاری کرنے کی تردید کی ہے۔

 

وزارت دفاع نے پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر سے متعلق کوئی بھی رپورٹ جاری کرنے کی تردید کی ہے۔ وزارت کا یہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہی اُن خبروں کے جواب میں آیا ہے، جو مسلح افواج سے منسوب کی جارہی ہیں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے دفاتر یا کسی بھی نامزد ترجمان کے ذریعہ اس نوعیت کا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ متعلقہ رپورٹ تصادم کے بعد، بظاہر کسی کھلے ذرائع سے اکٹھی کی گئی معلومات کا مجموعہ معلوم ہوتی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔