June 24, 2025 1:59 PM

printer

وزارت دفاع نے، دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق بھارتی فوج کی کارروائی کی صلاحیت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دو ہزار کروڑ روپے مالیت کے 13 سمجھوتوں کو منظوری دی ہے

وزارت دفاع نے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق کارروائیوں میں بھارتی فوج کی تیاری کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 ٹھیکوں کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری فوجی سامان کی ہنگامی خرید کے نظام کے تحت دی گئی ہے۔ یہ ٹھیکے ایک ہزار 981 کروڑ روپے کی مالیت کے ہیں اور انھیں بھارتی فوج کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کی منظوری کے تحت حتمی شکل دی گئی ہے۔
خریدے جانے والے سامان میں ڈرون کا پتہ لگانے والے مربوط نظام، بُلٹ پروف جیکٹ اور رائفل کے لئے Night Sights شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ اس خریداری کا مقصد صورتحال سے متعلق بیداری میں اضافہ، دشمن کو مار گرانے کی صلاحیت، نقل و حمل اور دہشت گردی کی روک تھام کے ماحول میں تعینات فوجیوں کی حفاظت ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔