December 13, 2025 9:54 AM | Defence Secy

printer

وزارت دفاع میں دفاعی پروڈکشن کے سیکریٹری سنجیو کمار نے آج کے دور میں درپیش روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفیل ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزارت دفاع میں دفاعی پروڈکشن کے سیکریٹری سنجیو کمار نے آج کے دور میں درپیش روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفیل ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نئی دلی میں بھارتی کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے زیر اہتمام ایک لیکچر کے دوران انھوں نے یہ بات کہی۔ لیکچر کا موضوع تھا: ”دفاعی شعبے میں آتم نربھر بھارت اور حکومت کے مختلف اقدامات“۔ سیکریٹری جناب کمار نے ایک مضبوط دفاعی ایکو نظام کی تشکیل میں سری جن اسکیم، ملک میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے سے متعلق مثبت فہرستوں، عملی نظام کی تشکیل اور IDEX اسکیم کے مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا۔x