September 22, 2025 9:54 PM

printer

وزارت داخلہ نے NSCN-K اور اُس سے وابستہ سبھی گروپوں کو28 ستمبر سے پانچ برس کیلئے فوری طور پر غیرقانونی قرار دیا ہے

وزارتِ داخلہ نے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ، کھپلانگ کو، اُس کے سبھی دھڑوں، شاخوں اور ذیلی تنظیموں کے ساتھ غیرقانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ یہ پابندی پانچ سال کیلئے نافذ کی گئی ہے اور اِس کا اطلاق28 ستمبر سے فوری طور پر ہوگا۔ گزٹ نوٹفکیشن میں وزارتِ داخلہ نے کہا کہ یہ تنظیم، بھارت کی سالمیت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم، پولیس یا حفاظتی دستوں کے زیرِ تربیت 13 کاڈرس کے قتل اور 51 دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔
وزارت کے مطابق نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ نے خود کو دیگر غیرقانونی تنظیموں جیسے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسوم – آزاد، پیپلز ریوولیوشنری پارٹی آف Kangleipak-PREPAK اور پیپلز لبریشن آرمی ، PLA سے بھی وابستہ کررکھا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔