وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے TB کو ملک سے مٹانے کے عزم کے حصے کے طور پر جیلوں اور اصلاحی اداروں میں 100 دن کی TB سے بچاؤ کی مہم چلائیں۔ ایک خط میں وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ سبھی جیلوں میں اطلاعات، تعلیم اور مواصلات توضیحات پر مبنی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کریں۔ وزارت نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے 27 جنوری سے 2 فروری تک وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے مشترک کی گئی نِک شئے عہد کو دہرائیں۔ وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جیلوں اور اصلاحی اداروں کے عملے کے درمیان بھی TB سے متعلق بیداری مہم چلائیں۔×
Site Admin | January 9, 2025 3:26 PM
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے TB کو ملک سے مٹانے کے عزم کے حصے کے طور پر جیلوں اور اصلاحی اداروں میں 100 دن کی TB سے بچاؤ کی مہم چلائیں۔
