ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 9:26 AM

printer

وزارت خزانہ نے مرکزی سرکار کے ملازمین کے لیے یونیفائڈ پینشن اسکیم کی جگہ نیشنل پینشن نظام کی یک وقتی منتقلی کا آغاز کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے مرکزی سرکار کے ملازمین کیلئے نئی متعارف کردہ یونیفائیڈ پنشن اسکیم UPS سے قومی پنشن نظام NPS میں یک وقتی منتقلی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت یونیفائیڈ پنشن اسکیم کے صارفین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر سے ایک سال پہلے یا رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل تک دستیاب ہوگی۔ البتہ جن ملازمین کو برطرفی، برخاستگی یا انضباطی کارروائی کا سامنا ہے، وہ اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایک بار یہ سہولت حاصل کرنے کے بعد ملازمین یقینی ادائیگیوں سمیت یونیفائیڈ پنشن اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکومت کا 4 فیصد اضافی حصہ، ملازم کے NPS فنڈ میں اسکیم سے نکلتے وقت شامل کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد، پنشن کے فوائد کو منظم کرنا اور قومی پنشن اسکیم کو طویل مدتی ریٹائرمنٹ حل کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔

یکم اپریل 2025 سے حکومت نے UPS کو مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے NPS کے تحت ایک متبادل کے طور پر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ملازمین کو یقینی ادائیگی کی جائے گی۔ 20 جولائی کی تاریخ تک تقریباً 31 ہزار 555 مرکزی حکومت کے ملازمین نے یونیفائیڈ پنشن اسکیم کو اختیار کیا ہے۔ اس اسکیم میں اندراج کیلئے آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔