وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اسرائیل اور ایران کے درمیان حالات و واقعات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور بھارت کے موقف کو پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں ایک بیان میں وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ کشیدگی دور کرنے اور حالات کو بگڑنے سے روکنے کی خاطر مذاکرات اور سفارتکاری کے وسیلے بروئے کار لائے جانے چاہئیں اور یہ بات ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اِس سلسلے میں کوششیں کرے۔
وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے مجموعی موقف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممبر ملکوں کو واقف کرا دیا گیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان پر تبادلہ خیال میں حصہ نہیں لیا۔
Site Admin | June 14, 2025 9:51 PM
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اسرائیل اور ایران کے درمیان حالات و واقعات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور بھارت کے موقف کو پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
