ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 17, 2025 9:35 AM | MEA Afghan PAK

printer

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھارت قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھارت قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو شہ دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی داخلی ناکامیوں کیلئے اپنے ہمسایہ ملکوں کو موردِ الزام قرار دینا پاکستان کی پرانی روش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت، افغانستان کے اقتدارِ اعلیٰ، علاقائی سا لمیت اور آزادی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔ کابل میں بھارتی مشن کا درجہ بڑھانے کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ کابل میں بھارت کا تکنیکی مشن جون 2022 سے کام کر رہا ہے اور اگلے چند روز میں یہ سفارتخانے کے طور کام کرنے لگے گا۔

جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ آیا تیل درآمد کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کوئی گفتگو ہوئی ہے، تو ترجمان نے کہا کہ انھیں اِن دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی طرح کی بات چیت ہونے کا علم نہیں ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔