June 12, 2025 9:39 PM

printer

وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ جی-7 سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیر اعظم Mark Carney کے درمیان ہونے والی میٹنگ دو طرفہ اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی

وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ جی-7 سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیر اعظم Mark Carney کے درمیان ہونے والی میٹنگ دو طرفہ اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جناب مودی کے کناڈا کے مجوزہ دورے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم کو گزشتہ ہفتے، کناڈا کے وزیر اعظم کا فون آیا، جس میں اُنہیں جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور کناڈا مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی بالادستی کیلئے مستحکم عزم اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی متحرک جمہوریتیں ہیں۔
لاس اینجلس میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت، بیرون ملک اپنے شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس خطے میں بھارتیوں کی ایک قابل ذکر تعداد آباد ہے۔ انہوں نے خطے میں مقیم بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ جناب جیسوال نے بنگلہ دیش کے سراج گنج ضلعے میں 8 جون کو ایک ہجوم کے ذریعے گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر نفرت انگیز حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پُرتشدد واقعہ انتہائی شرمناک ہے اور اُس جامع فلسفے اور تعلیمات کے برخلاف ہے، جس کی وکالت، نوبیل انعام یافتہ گرودیو رابندرناتھ ٹیگور نے بنگلہ دیش میں کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔