ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 9:48 PM

printer

وزارت تعلیم، کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان گہرے تہذیبی روابط پر 2 دسمبر سے کاشی تمل سنگمم کے چوتھے ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے

وزارت تعلیم، کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان گہرے تہذیبی روابط پر 2 دسمبر سے کاشی تمل سنگمم کے چوتھے ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے۔اس پہل کا مقصد ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت دونوں خطوں کے تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو اعزاز بخشنا ہے۔یہ پروگرام، IIT مدراس اور وارانسی کے BHU کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کو وزارت ثقافت، وزارت اطلاعات اور نشریات، وزارت سیاحت اور ٹیکسٹائل کی وزارت جیسی مختلف وزارتوں کا تعاون حاصل ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 2022 میں اپنے آغاز سے کاشی تمل سنگمم، عوامی شرکت اور تہذیبی رابطے کے ایک سنگ میل کے طور پر ابھرا ہے۔
تمل ناڈو سے متعلق جانکاری کو پورے ملک میں عام کرنے کی غرض سے کاشی تمل سنگمم 4.0 “Learn Tamil- Tamil Karkalam” کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا۔ اس سنگمم میں تمل ناڈو سے ایک ہزار 400 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے، جن میں طلباء، اساتذہ، مصنفین، میڈیا اہلکار، روحانی دانشور اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ یہ مندوبین، 8 روزہ سنگمم میں وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کے دورے سمیت سینماروں اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے ساتھ مقامی پکوانوں، دستکاریوں اور ثقافتی ورثے کا بھی لطف اٹھائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔