وزارتِ محنت اور روزگار نے پلیٹ فارم پر کام کرنے والے ورکرز پر زور دیا ہے کہ وہ باقاعدہ منظوری اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا AB-PMJAY سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے، ای-شرم پورٹل پر اپنا اندراج کرائیں۔ AB-PMJAY صحت اسکیم ملک کے 31 ہزار سے زیادہ سرکاری اور پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتالوں میں ثانوی اور تیسرے درجے کی طبّی سہولیات کے لیے سالانہ فی کنبہ پانچ لاکھ روپے کی کوریج فراہم کرتی ہے۔
ملک کی معیشت میں Gig اور پلیٹ فارم ورکرز کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 2025-26 میں ای-شرم پورٹل پر پلیٹ فارم ورکروں کے آن لائن رجسٹریشن، شناختی کارڈ جاری کرنے اور حفظانِ صحت سے متعلق کوریج کے التزامات شامل کیے گئے ہیں۔×